ورلڈ کپ میں کارکردگی پر بورڈ کا اظہار عدم اطمینان

June 19, 2019

ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں، اُمید ہے باقی میچز میں ٹیم پوٹینشنل کے مطابق کھیلے گی، ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا، پی سی بی اگلے سال فرسٹ کلاس پلیئرز انگلینڈ بھیجے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہارے یا جیتے کارکردگی کا جائزہ پی سی بی خود لے گا، دو سے تین روز میں کارکردگی کا جائزہ لینے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا تقرر چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں، ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا۔

اجلاس میں پی سی بی کے ایم ڈی کو اختیارات دینے کی توثیق کردی گئی، کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی تعیناتی کے اختیارات ایم ڈی کو مل گئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تعیناتی پی سی بی چیئرمین، ایم ڈی کی مشاورت سے کرے گا۔