مختلف رینجرز آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والا سامان مالکان کے حوالے

June 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)میں رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر 2کاریں، 4موٹر سائیکل، 21 موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کئے گئے، اس موقع پر مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتےہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔