سٹریٹ لائٹس کی خرابی سے بی بلاک سٹریٹ 10کے مکینوں کو مشکلات

June 24, 2019

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بی بلاک سٹریٹ نمبر 10میں کئی ماہ سے سٹریٹ لائٹس خراب ہیں جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے راہزنی کی کئی وارداتیں بھی ہو چکی ہیں۔ اہل محلہ نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لائٹس کا فوری انتظام کیا جائے تاکہ عوام کو راستے چلنے میں آسانی ہو اور سٹریٹ کرائمز سے بھی نجات مل سکے۔