فوادچوہدری کی شہباز شریف کو سپورٹ کرنےکی پیشکش

June 25, 2019

وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایوان میں میثاق معیشت کی پیشکش کی ،میثاق معیشت پر اپوزیشن لیڈر کو ان کی اپنی جماعت سپورٹ نہیں کرتی تو ہماری سپورٹ لے لیں ۔

وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور وہ ہے عمران خان کاابھرنا،پاکستان میں کرپشن کیخلاف بیانیہ بنا ہے تو وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو چور کہہ کر ووٹ لیتی تھیں ،ن لیگ ہاؤس میں شین لاہور پہنچ کر میم ہوجاتی ہے۔کسی نے سوچا بھی نہیں کہ چاند دیکھنے کیلئےٹیکنالوجی استعمال کی جا سکتی ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ بجٹ میں پہلی بار تینتالیس ارب روپے مختص کیے گئے،جنرل کے بیٹے کو بھی تمام مراحل سے گزرنا پڑتاہے،سول اداروں کو فوج سے سیکھنے کی ضرورت ہے،صرف تنقید سے گزارہ نہیں ہوگا،اداروں کو تگڑا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سول حکومت نے پچاس ارب روپے اپنا خرچہ کم کیا،دوہزارآٹھ سے دوہزار اٹھارہ تک اماوس کے دس سال ہیں ،اس عرصے میں لیے گئے قرضوں پرجواب ہے میں جانوں میرا خدا جانے ۔

اپوزیشن تین چارگھنٹے کی تقریر کرتے ہیں پھر ایوان میں نہیں آتے ،فوادچوہدری نے مزید کہا کہ اسپیکر صاحب آپ نے انکے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ،وہ کبھی کبھی ایوان میں آتے ہیں ۔