اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کس قسم کی جمہوریت ہے، آج میرا حق مارا جاتا ہے تو کل آپ کا حق مارا جائے گا، پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔بدھ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو انہیں سیکورٹی کی جانب سے باہر گیٹ پر ہی روک لیا گیا جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میرے والد کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے تو مجھے یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے۔