ویمنز ورلڈ کپ فٹبال: امریکا اور ہالینڈ سیمی فائنل میں

June 29, 2019

ہالینڈ نے اٹلی کو شکست دیکر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ دفاعی چیمپئن امریکا میزبان فرانس کو ہرا کر پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔

ہفتے کو ہالینڈ نے اٹلی کو 2-0 سے شکست دی، دونوں گول دوسرے ہاف میں ہوئے، پہلا گول میڈیما اور دوسرا گول وان ڈیر جیراٹ نے کیا۔

قبل ازیں جمعہ کو میزبان فرانس اور دفاعی چیمپئن امریکا کے درمیان پیرس کے اسٹیڈے دا پرنسز میں ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں میگن پاپینوئے نے میچ کا پہلا گول پانچویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلائی، پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور ایک صفر تھا۔

دوسرے ہاف میں تیزی رہی، 65ویں منٹ میں میگن نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرکے اسکور 2-0 کیا، کھیل کے اختتامی لمحات میں فرانس کا واحد گول رینارڈ نے 81 ویں منٹ میں کیا۔