سی این جی پر سیلز ٹیکس کے اضافےکا نوٹیفکیشن جاری

June 30, 2019

سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نئے سیلز ٹیکس ریٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ریجن ون کے سی این جی صارفین کو گیس سپلائی پر 69.57 روپے کلو ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ ریجن ٹو کے صارفین کو سی این جی سپلائی پر 74.04 روپے فی کلو ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریجن ون میں خیبر پختوانخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرخان شامل ہیں، جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے علاوہ پنجاب بھر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔