• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا، اوگرا

اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 127 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 121 روپے فی یونٹ برقرار رہے گی، جبکہ ماہانہ 100 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 127 روپے سے بڑھا کر300 روپے کردی گئی ہے۔

ماہانہ 200 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 264 روپے سے بڑھا کر 553 روپے، 300 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 275 روپے سے بڑھا کر 738 روپے، 400 مکعب میٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 780 روپے سے بڑھا کر 1107 روپے کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال پر گیس کی قیمت 1460 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے، کھاد کارخانوں کیلئے بطور فیڈ گیس کی قیمت میں 61 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بجلی کارخانوں، سی این جی اور جنرل انڈسٹری کیلئے  گیس کی قیمت 31 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

تازہ ترین