’ٹوائے اسٹوری 4‘ کا دوسرے ہفتے بھی راج برقرار

July 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اینی میٹڈ فلم " ٹوائے اسٹوری 4"کا امریکی باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتےبھی راج برقرار ہے،فلم نے مزید 9 ارب 37 کروڑ روپے بٹور لیے جبکہ دنیا بھر سے اب تک 80 ارب کماچکی ہے۔

نارتھ امریکن باکس آفس پر ٹوائے اسٹوری مسلسل دوسرے ہفتے بھی ٹاپ پر رہی جبکہ فلم نے 2 ہفتے میں ساڑھے 3 ارب روپے سے زیادہ کما لیے ہیں ۔

جوش کولے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ٹوائے فلم سیریز کا چوتھا حصہ ہے جس میں شرارتی کردار ووڈی اور بز ایک مرتبہ پھر اپنی نٹ کھٹ حرکتوں سے مداحوں کو لطف فراہم کریں گے۔

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ٹام ہینکس،ٹم ایلن،جون کسیک،بلیک کلارک،اینی پوٹس،مائیکل کیٹن اور بونی ہنٹ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔