مہاراشٹرا میں شدید بارشیں، ڈیم بھی ٹوٹ گیا

July 03, 2019

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی شدید بارشیں، ممبئی شہر میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ، ضلع رتناگری میں ڈیم ٹوٹ گیا، بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ممبئی میں گزشتہ 2 روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، عمارتیں سڑکیں، ریلوے لائنیں، پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

شدید بارشوں کے سبب ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی متاثر ہے، ممبئی میں گزشتہ روز دیوار گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے، دوسری جانب ضلع رتنا گری میں ڈیم ٹوٹنے سے 7 گاؤں زیرآب آگئے ہیں۔

گزشتہ رات سے اب تک بارشوںسے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 لاپتہ ہیں، اور مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جاپہنچی ہے۔

ریاست مہاراشٹرا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، بھارتی محکمہ موسمیات نے ممبئی میں آج بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔