’اثاثہ جات اسکیم: ایک لاکھ 10ہزار افراد فائدہ اُٹھا چکے‘

July 03, 2019

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم سے 1لاکھ 10ہزار سے زائد افراد فائدہ اٹھاچکے،مزید 25ہزار پائپ لائن میں ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 1لاکھ 35ہزارسے زائد ہو جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع ایف بی آر کے مطابق اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم سے 70ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پچھلے سال اس اسکیم سے 84ہزار افراد نے استفادہ کیا۔

گزشتہ برس اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم سے 124ارب 50کروڑ روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔