امریکی جھیل پر خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو وائرل

July 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا کی ایک جھیل پر خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکا کے شہر نیو اورلینز کی جھیل پر ایک خطرناک طوفانی بگولا زمین سے آسمان تک پانی اور ہواکے دائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کو دیکھ کر لوگ فزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کے کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سینکڑوں فٹ بلند بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔