بھارت کا مون مشن روانگی کیلئے تیار

July 12, 2019

بھارت پیر کو مون مشن بھیج رہا ہے، جس کے بعد وہ چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے چندرایان ٹو نامی مون مشن 140 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا ہے۔

مون مشن چندرایان ٹو آندھرا پردیش کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے چاند پر روانہ ہو گا۔

چندرایان ٹو 6 ستمبر کو چاند کے ساؤتھ پول پر لینڈ کرے گا۔

واضحرہے کہ اس سے قبل امریکا، چین اور روس چاند پر مشن بھیج چکے ہیں۔