مانی کا مومنہ مستحسن کے ڈانس پر طنز و مزاح

July 13, 2019

اداکار مانی نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس کو ڈانس کی موت قرار دے دیا۔

حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوراڈز کی تقریب کا آغاز مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا تاہم مومنہ کی پرفارمنس جوش سے خالی کافی ٹھنڈی محسوس ہوئی۔ پرفارمنس کے دوران مومنہ ڈانس کرنے کے بجائے اسٹیج پر ادھر ادھر ہلتی ہوئی نظر آئیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پرجوش پرفارمنس نہ دینے پر مومنہ مستحسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کے حوالے سےتنقید کرنے والوں میں اداکار مانی بھی میدان میں آگئے۔

مانی کے نام سے مشہور اداکار سلمان شیخ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مومنہ مستحسن کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مومنہ موت کے کنویں میںموٹر سائیکل چلاتے ہوئے ‘


مانی نے لکھا کہ ’لکس اسٹائل ایواڈ میں آسکر جیتنے والی پرفارمنس، مطلب حد ہی ہوگئی‘۔

اپنی ایک اور پوسٹ میںمانی نے اپنی اہلیہ اداکارہ حرا کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حرا کو فون کر کے میری شکایتیں نہیں کرو، میںکسی کی نہیںسننے والا۔ ‘


مانی کی اس پوسٹ سے واضح ہوتا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے اوپر تنقید کو سنجیدہ لیا اور مانی کی اہلیہ سے ان کی شکایت بھی کی ۔

حال ہی میںلکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کراچی میںکیا گیا ۔تقریب میں معروف فنکاروں نے شرکت کی ۔

2019کےلکس اسٹائل ایوارڈز مختلف تنازعات کا شکار رہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کے اعلان کے ساتھ ہی یوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے فنکاروں نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا پھر ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین کے اقرا عزیز کو پرپوز کرنے کے انداز نے نئی بحث کا آغاز کیا اور اب تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔