لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کیلئے روسٹر جاری

July 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آج سے شروع ہونے والے تیسرے ہفتے کیلئےیک ڈویژن اور 3 سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ۔ اس سلسلے میں جاری روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ہے جبکہ 3 سنگل بنچز میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس سید شہباز علی رضوی بطور سینئر جج شامل ہیں۔