انگلینڈ کی فتح باعث مسرت ہے، شیخ سربلند

July 16, 2019

لندن (جنگ نیوز)سماجی شخصیت شیخ سربلند نے کرکٹ کے عالمی کپ میں انگلینڈ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ہماری تمام نیک تمنائیں انگلینڈ کے ساتھ تھیں، انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میںانگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ سپر اوور میںجانے کے سبب بہت دلچسپ ہوگیا تھا، اتنادلچسپ فائنل اس سے پہلے کبھی نہیںہوا تھا، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ہی ورلڈکپ کا آغاز ہوا تھا لیکن اس سے قبل کبھی انگلینڈ کپ نہیںجیت سکا تھا لیکن آئن مورگن نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے صرف کپ نہیں بلکہ برطانوی عوام کے دل بھی جیت لئے ہیں اور اس فتح سے برطانیہ میںکرکٹ کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ شیخ سربلند نے کہا کہ گزشتہ دو برس کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح نظر آتی تھی کہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گی جبکہ انگلینڈکی ٹیم فیورٹ تھی اور نتیجہ بھی ایسا ہی رہا۔