روس کی طرف سے ترکی کو ایس 400 میزائلوں کی فراہمی جاری

July 16, 2019

انقرہ (جنگ نیوز) روس کی جانب سے ترکی کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق پیر کے روز روس کے دو مزید کارگو ہوائی جہاز ایس چار سو میزائل نظام لے کر ترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے۔امریکا کو ترکی کی طرف سے روسی میزائل نظام خریدنے پر شدید تحفظات ہیں اور وہ ترکی کو اسی باعث اپنے جدید لڑاکا طیارے ایف 35 کی فروخت کا معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔ پیر مسلسل چوتھا دن ہے جب روسی طیارے ایس چار سو نظام ترکی پہنچا رہے ہیں۔