دنیا میں امن کا مطلب امریکی معیشت کی تباہی ہے ، حامد موسوی

July 16, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں کبھی قائم نہیں ہونے دیگا، دنیا میں امن کا مطلب اسلحہ ساز کارخانوں کی بندش اور امریکی معیشت کی تباہی ہے، پاکستان افغانستان کے امن کیلئے کردار ادا کرے لیکن امریکی چالبازیوں سے ہوشیار رہے۔ بھارت و امریکہ افغان عوام کے ذہنوں میں پاکستان کیخلاف زہر انڈیل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت امام علی ابن موسی الرضا کے یوم ولادت پر محفل امام ضامن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں دلت جیسی چھوٹی ذاتوں سمیت تمام اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ ہے۔