چینی بچے کا گھر صاف کرنے کا منفرد انداز

July 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں بچے نے ہوورو بورڈ پر بیٹھ کر پورے گھر کی صفائی کرڈالی۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی بچے نے گھر کی صفائی کا آسان حل پیش کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔

چینی بچے نے اپنی والدہ کی مدد کرنے کی ٹھانی اور ہووربورڈ پر بیٹھ کر گھر کا فرش یوں صاف کیا کہ اسکی والدہ سمیت سب دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

بچے کا صفائی کرنے کا یہ دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔