منہ میں سونے کاچمچ لیکر پیدا ہونیوالے جدوجہد نہیں جعلسازی کرسکتے ہیں،فردوس عاشق

July 18, 2019

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ منہ میں سونے کا چمچ لیکر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعلسازی کر سکتے ہیں۔ منڈی بہاؤالدین کی کارنر میٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدر جی ٹی روڈٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں اور عمران خان کی عوامی مقبولیت سے حسد اور بغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے۔