’عمران خان نے اداروں کو آزاد اور مضبوط کیا‘

July 18, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو آزاد اور مضبوط کیا ، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

فردوس عشق اعوان کا سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے کسی نے بھی اختیارات کا غلط استعمال یاکرپشن کی ہو تو ضرور گرفتاری ہونی چاہئے، یہ نیاپاکستان ہے، یہاں اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں ہیں، قانون کےتابع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانا چاہتاہے۔