فردوس عاشق کی وزیراعظم سے ملاقات،منفی پروپیگنڈابے نقاب کرنیکی ہدایت

July 20, 2019

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں میں سزا و جزا کی روایت کو مضبوط کرنا حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، وزارت اطلاعات کے مختلف شعبوں کو مزید متحرک کیا جائے‘وزارت اطلاعات میڈیا کی معاونت سے عوام الناس تک صحیح معلومات پہنچانے اور منفی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار مزید موثر طریقے سے ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی‘ حکومت نے معاشی استحکام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کئے۔