پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا اجلاس

July 22, 2019

لاہور(پ ر) پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا ساتواں اجلاس زیر صدارت چوہدری بلال اعجاز چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل منعقد ہوا جس میں شوکت علی لالیکا وزیر زکوٰۃ و عشر، عالمگیر احمد خان سیکرٹری زکوٰۃ، صفی اللہ گوندل ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)، محمداسلم رامے ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ اور کونسل ممبران حافظ فضل رحیم اشرفی، محمد عبد اللہ وائچ ایم پی اے، احمد شاہ کھگہ ایم پی اے، تنویر کوثر، محترمہ عائشہ اقبال ایم پی اے، سروت شاہین نمائندہ سیکرٹری خزانہ اور محمد انور سیکشن آفیسر نمائندہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے شرکت کی۔ کونسل نے 62دینی مدارس کے 6682طلباء و طالبات کے سکالر شپ زکوٰۃ فنڈ برائے دینی مدارس کی مد میں 2کروڑ 97لاکھ 70ہزار روپے کے اجراء کی منظوری دی۔