نشتر میں وارداتیں ، سکیورٹی کے ناقص انتظامات پرڈاکٹرز تنظیموں کا اظہارتشویش

July 22, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میں ڈکیتی کی وارداتوں اور سکیورٹی کے ناقص انتظامات پرڈاکٹرز تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہارکیا ہے، ڈاکٹرز تنظیموں نے نشتر انتظامیہ سےڈاکٹرز اور سٹاف کی سکیورٹی کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،ادھر وائس چانسلر نشتر نے اپنی ذاتی سکیورٹی کے لئے 20 گارڈز کی ٹیم رکھ لی ہے جبکہ ہسپتال کے عملے اور ہاسٹلز میں رہائش پذیر ڈاکٹرز اور طلبا روزانہ لٹنے لگے ہیں ،نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث ہاسٹل گیٹ پر ڈکیتی کی دوسری واردت ہو گئی ،گارڈز کی موجودگی میں ڈاکو ڈائریکٹر ایڈمن نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر طارق جمیل سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے،ڈاکٹر طارق جمیل نشتر ہسپتال سے گارڈز کے ہمراہ نشتر ہاسٹل آ رہے تھے جبکہ 2 روز قبل رات کے وقت بھی لیڈی ڈاکٹر سے یونیورسٹی ہاسٹل کے باہر سے موبائل اور پرس چھین لیاگیاتھا۔