ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مظفرگڑھ کا تبادلہ، ہائیکورٹ کی 3ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

July 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بنچ نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مظفرگڑھ کے تبادلےکیخلاف پٹشن پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی سیکرٹری فنانس کو 3 ہفتے کے اندر درخواست کا فیصلہ کریں، فاضل عدالت میں پٹیشنر سلیم اللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری ٹرانسفر پالیسی میں واضح کردیا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ سے2سال پہلے اس کے منتخب کردہ سٹیشن پر ٹرانسفر کیا جائے گا اور اس کے بعد تبادلہ نہیں ہوگا جبکہ ان کے موکل کے ریٹائرمنٹ میں صرف3 ماہ رہ گئے ہیں لیکن ان کا تبادلہ بہاولنگر کردیا گیا ہے ، دریں اثناہائی کورٹ میں سیشن کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کو معطل کرنے کی دائر درخواست پر آج سماعت ہوگی،فاضل عدالت میں پٹشنر غلام مصطفی ٰ نے موقف اختیار کیا کہ 2015 میں محمد نواز نامی شخص تھانہ الپہ کے علاقے میں قتل ہوا ، مدعی فلک شیر نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا، شناخت پریڈ میں5 افراد کو ملوث کیا گیا جن میں سے4 ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج نے بری کردیا جبکہ ملزم غلام مصطفی ٰعرف کاکا کو 25سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،وہ 7 ماہ سے قید ہے۔