55 ڈالر کے بل پر 5 ہزار ڈالر ٹپ دینے پر خاتون گرفتار

July 24, 2019

امریکا میں 55 ڈالرکے بل پر 5 ہزار ڈالر ٹپ دینے پر خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ خاتون نے ایسا اقدام ہمدردی یا کسی کی مدد کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنے دوست سے بدلہ لینے کے لئے کیا۔

امریکی ریاست فلوریڈ ا کے ریسٹورنٹ میں خاتون نے 5 ہزار ڈالر ٹپ دینے کے لئے اپنے دوست کے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے ایسابدلہ لینے کے لئے کیا۔

مقامی پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے دوست نے جہاز کا ٹکٹ خرید کر نہیں دیا تھا جس پر وہ ناراض تھی اور اس نے بدلہ لینے کے لئے اس کے کریڈٹ کارڈ سے 5 ہزار ڈالر ٹپ دی۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔