میٹھے مشروبات سے کینسر لاحق ہو سکتا ہے

July 28, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


میٹھے مشروبات کا استعمال کینسر لاحق ہونے کے خطرے سے بہت گہرا تعلق ہے۔

فرانس کے سائنس دانوں کی ایک نئی تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات جن میں سوڈا واٹر اور پھلوں کے جوس شامل ہیں کینسر لاحق ہونے کے خطرات کو بڑھاتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بہت زیادہ میٹھے مشروبات پینے سے وزن بھی بڑھتا ہے۔

محققین کے مطابق پانچ سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ لو گوں کا مشاہدہ کیا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ایک دن میں 100 ملی لیٹر سے زیادہ میٹھا مشروب پینے سے کینسر ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔