حاجی اپنے وطن میں قربانی کرے گا یا نہیں ؟

August 09, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔حج کے دوران قربانی ہوتی ہے تو کیا اس کے علاوہ یہاں اپنے وطن میں بھی قربانی ضروری ہے یا نہیں؟(مسعو د صدیقی)

جواب:۔حج کے موقع پر جو قربانی کی جاتی ہے، وہ حج کے شکرانے کے طورپر کی جاتی ہے اوریہ حج کے اعمال کا حصہ ہے۔اپنے وطن میں جو قربانی کی جاتی ہے، وہ مال کا شکرانہ ہے اوریہ مال دار ہونے کی وجہ سے کی جاتی ہے۔دونوں الگ الگ قربانیاں ہیں ۔اس لیے اگر آپ حج کے ایام میں مقیم ہوئے اورقربانی کی استطاعت بھی ہوئی تو آپ پر یہاں وطن والی قربانی بھی ضروری ہوگی۔