ملتان ،طلبہ نے 200 میٹر طویل قومی پرچم تیار کرلیا

August 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ملتان میں نجی اسکول کی انتظامیہ اور طلباء نے 72 ویں یوم آزادی کے لئے 2 سو میٹر طویل سبز ہلالی پرچم تیار کر لیا ۔

ملتان کی قاسم پور کالونی میں قائم ایک نجی اسکول میں 14 اگست کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کا آغاز کیک کاٹ کر کیا گیا۔

طلباء نے ممتاز آباد روڈ پر 2 سو میٹر طویل پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا ۔

اسکول انتظامیہ کا دعوی ہے کہ یہ پرچم جنوبی پنجاب کا طویل ترین پرچم ہے جسے طلباء نے 7 روز کی محنت اور 1 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا ہے۔