پاک فوج کی خدمات لائق تحسین ہیں، علی زیدی

August 13, 2019

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کی بارش میں نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں وزیر بحری امور علی زیدی نے لکھا کہ کل 6 گھنٹوں کی جدوجہد کے باوجود جب وہ پمپ کے ذریعے پانی کھینچ کر نکالنے میں ناکام رہے تو انہوں نے پاک فوج سے مدد کی التجاء کی۔

ان کی درخواست پر پاک فوج کی ٹیم ساری رات کیماڑی میں موجود رہی اور رہائشی علاقے سے مکمل طور پر پانی نکال دیا اور پمپ کی مدد سے گٹر لائنوں کو صاف بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 15 اگست کی رات اور 16 اگست کو پھر بارش کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو معتدل بارش ہو سکتی ہے۔