ارمینا خان کا پریانکا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ

August 15, 2019

کراچی (ایجنسیاں) اداکارہ ارمینا خان نے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا ایچ فوری کے نام کھلے خط میںارمینا خان نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟ اداکارہ نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا، پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔ بھارتی اداکارہ نے یونیسیف کی بنیادی اقدار کو ٹھیس پہنچا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔