ٹرینوں کی کراچی آمد اور روانگی میں تاخیر کا سلسلہ جاری

August 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پا کستان کے یوم آزادی پر بھی محکمہ ریلوے نے اپنی روش برقرار رکھی اورمتعدد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر ہوئی، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ ریلوے حکام کے مطابق بدھ 14 اگست کو درج ذیل ٹرینیں تاخیر سے آنے کی وجہ سے کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ان میں قراقرم ایکسپریس سہہ پہر 3:30 کے بجائے شام 6:15 بجے اور بہاء الدین زکریا ایکسپریس شام 5:30 کے بجائے رات 12:00 بجے روانہ ہوئی۔