آج برسلز میں انڈین ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا

August 15, 2019

برسلز ( نمائندہ جنگ ) آج برسلز میں واقع انڈین ایمبیسی کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ ہوگا ۔مظاہرے کا آغاز صبح 9.30 ہوگا جو ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہے گا ۔ اس مظاہرے کا اہتمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مشترکہ طور پر کیا ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی تمام جماعتوں کی بھر پور نمائندگی ہوگی جب کہ منتظمین نے اس مظاہرے میں شرکت کیلئے بین الاقوامی انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کو بھی مدعو کیا ہے ۔ مظاہرے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور کشمیر کے محبوس عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے انڈین یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانا ہے ۔ علاوہ ازیں سکھ کمیونٹی کل ایک بجے یورپین پارلیمنٹ برسلز کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔ اس مظاہرے کیلئے بھی پاکستانی اور کشمیری تنظیمیں تعاون کر رہی ہیں ۔