میپکو ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب

August 15, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرطاہر محمود نے کہا ہے کہ آزاد ریاست کے قیام کے لئے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت کے لئے جو بھی کر سکیں وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو ملازمین کے نام پیغام میں کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں اور کرپشن سے پاک پاکستان میں اپنا کردار اداکریں ۔ انجینئر طاہر محمود نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی اور پودا لگانے کے بعد دُعامانگی ۔ تقریب میں میپکو ملازمین کے بچے حنیفہ، مہک فاطمہ، سیدہ عین زہرہ، لائبہ خان، لاریب شاہجہان، احمد ساجد، بشری سعد، امبر ندیم، ماہنور فاطمہ، جنت، غفران، اویس، شاہ زیب، حوریہ اجمل،احمد، صائم نے ملی نغمے، تقریریں اور ترانے پیش کئے ۔ تقریب میں ڈائریکٹرجنرل ایچ آر وقاص مسعود امجد چغتائی، ڈی جی آئی ایس میاں ندیم احمد، ڈی جی کمرشل میاں رحمت اللہ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ سیکیورٹی فرخ جاوید گھمن،ایڈیشنل ڈی جی آئی سی میاں جاوید اقبال، پراجیکٹ ڈائریکٹرجی ایس سی عبدالکریم جمالی، منیجر کارپوریٹ اکائونٹس جہانگیر بھٹہ، ایس ای ملتان سرکل میاں محمد انور، ڈپٹی ڈائریکٹرسیکیورٹی مظفر قادر، ارشدمنیر ڈاہا، یونین رہنما سجاد بلوچ ، شکیل بلوچ، عاطف زیدی ، مسعود علوی سمیت دیگر افسران ، ملازمین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔