یوم سیاہ پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین کا نیا ریکارڈ

August 16, 2019

پاکستان سمیت دنیا بھر کے پاکستانیوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے14اگست ’یومِ یکجہتی کشمیر‘ اور 15 اگست کو ’یومِ سیاہ‘ کے طور پر منایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یومِ سیاہ کے سلسلے میں جہاں پاکستان کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیںوہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی یوم ِ سیاہ کی مناسبت سے ایک مہم شروع کی۔

ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کشمیر اور یومِ سیاہ کے نام رہے، اسی دوران ٹوئٹر صارفین ایک نیا ریکارڈ بنانے میںبھی کامیاب رہے۔ دنیا ئے ٹوئٹر پر یومِ سیاہ کی مہم 30گھنٹے جاری رہی۔ مہم کے دوران دس لاکھ سے زائد ٹوئٹس کئے گئے جو کسی بھی مہم کے دوران کئے جانےوالے ٹوئٹس میں نیا ریکارڈ ہے۔

مہم کے اختتام پر ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اس مہم کو کامیاب بنانے میں صارفین کا شکریہ ادا کیا۔

اس ٹوئٹ کے بعد انہوں نے بھارت کے ٹرینڈز کا بھی ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا جس میں ’15اگست یوم سیاہ‘ پانچویں ٹرینڈز میں موجود تھا۔

یومِ سیاہ کی مہم کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے تمام مذاہب، مکاتب فکر، رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے عوام نے اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت کی۔

اس مہم کے ذریعے ٹوئٹر پر پاکستانیوں اور عالمی برادری نے کشمیر میں بھارت کے سیاہ چہرے کو پیش کیااور کشمیر کی حمایت میں آواز بلند کی ۔