• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتےہوئے یومِ سیاہ کی مناسبت سے اپنی ڈی پی سیاہ کرلی۔

بھارت کے یومِ آزادی کے آغاز کے ساتھ ہی آصف غفور نے  آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر بھی سیاہ کرلی۔

تصویر انہوں نے پندرہ اگست یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ جاری کی اور لکھا کہ پاکستان بھر میں 15 اگست 2019 یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 1947 سے مقبوضہ کشمیر میں جاری  بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے جبکہ 15 اگست 2019  کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین