بیشتر خواتین کے لیے کم آمدنی ذہنی دباؤ کا بڑا سبب ہے، سروے

August 17, 2019

نیویارک ( نیوز ڈیسک)آج کے جدید دور کی خواتین مالی تحفظ کے حوالے سے اسی قدر فکر مند ہیں جتنی پچھلے ادوار کی خواتین ہوا کرتی تھیں۔ آج بھی کم آمدنی بیشتر خواتین کے لیے ذہنی دباؤ کا بڑا سبب ہے۔مختلف جائزوں میں یہ بات سامنے آتی رہی ہے کہ ازدواجی زندگی کے خوشگوار ہونے یا نہ ہونے کا تعین آج بھی مالی حالات سے ہوتا ہے۔کمزور مالی حالات کے سبب شادی ختم اور خاندان بکھرتے ہیں۔ اگر خواتین طلاق یا خاندانی دراڑیں روکنے میں کامیاب بھی ہو جائیں تو بیشتر گھروں میں ذہنی اور نفسیاتی مسائل کے راستے کھل جاتے ہیں۔اس حوالے سے کیے جانے والے متعدد مطالعے اس بات کے گواہ ہیں کہ کم آمدنی کے مسئلے پر خواتین روایتی طور پر مردوں سے زیادہ دباؤ کا شکار رہتی ہیں۔