فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل تشکیل اجلال خٹک ڈائر یکٹر مقرر

August 17, 2019

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )ایف بی آر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل تشکیل دے دیا ہے،اجلال خٹک ڈائر یکٹر مقرر ہوگئے ہیں،یہ ٹاسک فورس سیل ڈی جی انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن آئی آر کے ماتحت کام کرے گا ، ایف اے ٹی ایف سیل ان لینڈر یونیو سے متعلق تمام سرگرمیوں کو فوکل پوائنٹ کے طور پر انجام دے گا اور فیلڈ انفارمیشن ، ڈائر یکٹوریٹس اور ایف بی آر کے ایف اے ٹی ایف سے متعلق معلومات اکٹھی کرے گا۔