کابل: شادی کی تقریب میں دھماکا، 63 افراد ہلاک

August 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک جبکہ 182 سے زائد زخمی ہو گئے۔ طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی کے مطابق دھماکا مغربی کابل میں گزشتہ رات ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق دھماکا شادی ہال میں مردوں کے حصے میں ہوا ،جس سے وہاں افراتفری مچ گئی ،20 منٹ میں پورا شادی ہال دھویں سے بھر گیا،دھماکے کو حالیہ دنوں کا ایک بدترین حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

افغان حکام نے ابتدائی طور پر 6 افراد کے ہلاک اور 20 زخمی ہونے کا بتایا تھا تاہم اب حکام نے63 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے خود کش دھماکاایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب طالبان اور امریکا کےدرمیان مذاکرات کا آٹھواں دور مکمل ہوچکا ہے اوردونوں فریقین امن معاہدے کے قریب پہنچ چکےہیں۔

جمعےکو کچلاک میں ہونےوالے دھماکےمیں طالبان رہنما ہبیت اللہ اخوندزادہ کے چھوڑے بھائی کی ہلاکت کے بعد خدشہ ظاہر کیاجارہا تھا کہ طالبان مذاکرات سے پیچھے ہٹ سکتےہیں تاہم طالبان رہنما نے واضح کیا ہے کہ واقعے سے امن مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔