ٹیسٹ رینکنگ،اسٹیون اسمتھ دوسری پوزیشن پر

August 20, 2019

دبئی (نیوز ایجنسیز) اسٹیون اسمتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔پاکستان کے بابراعظم 17ویں اور اسد شفیق 21ویں نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ کےکپتان کین ولیمسن اس وقت دنیا کے تیسرے بہترین بیٹسمین ہیں۔ بولرز میں پیٹ کمنز کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔