اسٹریٹ کرمنلز بے خوف، مختلف علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات عام ہو گئے

August 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں اسٹریٹ کرمنلز بے خوف ، مختلف علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات عام ہو گئےحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹنےوالے روزنامہ جنگ کے رپورٹر کو بھی گھر کے قریب لوٹ لیا گیا،ملزمان آب زم زم،بیگز سمیت تمام سامان اپنے ہمراہ لے گئے۔تفصیلات کے مطابق سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر11-bایل آر بی ٹی کے سامنے پیر کی صبح سفید کار میں سوار تین مسلح ملزمان روزنامہ جنگ کے کرائم رپورٹرخرم احمد سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔خرم احمد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ائیر پورٹ سے اپنی والدہ کے ہمراہ گھر جا رہے تھے جب مذکورہ واقعہ رونما ہوا،مسلح ملزمان گاڑی میں موجود تمام بیگز،آب زم زم،اور نقدی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔واقعہ کی رپورٹ تھانہ سرسید میں کر دی گئی ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تیموریہ تھانے کی حددو میں سفید کار میں موجود ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر چکے ہیں۔