بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل اور میدان جنگ بنادیا، مسعود خان

August 20, 2019

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل اور میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران مسعود خان نے کہا کہ مودی حکومت اپنے مکروہ اقدامات سے دنیا کو گمراہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کا بھارتی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا اُن کی بنیادی ذمے داری ہے۔