کچے کی 15 سے زائد بستیاں اور فصلیں زیر آب

August 21, 2019

راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کچے کی 15 سے زائد بستیاں اور کئی ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کل کوٹ مٹھن سے گزرے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا۔

دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے اب تک کچے میں کئی علاقے اور فصلیں زیر آب آچکے ہیں ۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ کے سیلابی پانی سے کچے کی 15 سے زائد بستیاں زیر آب آچکی ہیں جہاں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کل کوٹ مٹھن اور روجھان کے مقام سے گزرے گا جس کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیے گئےہیں ۔