دیامر بھاشا ڈیم، واپڈا نے ڈیم پارٹ کی تعمیر کیلئے بولیاں وصول کر لیں

August 22, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے ڈیم پارٹ کی تعمیر کے لئے واپڈا ہاؤس میں بولیاں (bids)گزشتہ روزوصول کی گئیں۔ بولیوں کی وصولی دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ دو جوائنٹ ونچرز نے ڈیم پارٹ کی تعمیر کے لئے اپنی اپنی ٹیکنیکل اور فنانشل بِڈز جمع کرائیں۔ اِن جوائنٹ ونچرز میں چائنا گزوبہ گروپ کمپنی۔ جی آر سی جوائنٹ ونچر اور پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا۔ ایف ڈبلیو او جوائنٹ ونچر شامل ہیں۔