کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کیلئے کوشش کرنا ہوگی، عمران خان

August 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کیلئے کوشش کرنا ہوگی، عمران

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کر دیا ہے، مذہب اور عقیدے کے نام پر تشدد سے متاثر افراد کے عالمی دن پر کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے کوشش کرنا ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج دنیا مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہم دنیا کی توجہ ظلم و بربریت کا شکار لاکھوں کشمیریوں کی طرف دلانا چاہتے ہیں، کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو عیدالاضحیٰ سمیت مذہبی عبادات نہیں کرنے دیں، دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔