یونیسف سے ملنے والی دو موبائل لیبارٹری کے پی حکومت کو موصول

August 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یونیسف سے ملنے والی دو موبائل لیبارٹری کے پی حکومت کو موصول ہوگئیں، جو سوات اور چترال پہنچادی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات خیبر پختونوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں پانی کا معیار بہتر بنانے کے لیے موبائل لیباریٹری ناگزیر ہے، ان لیباریٹریز سے پولیو وائرس کی نشاندہی میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ یونسیف کی جانب سے ملنے والی صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو مو بائل ٹیسٹنگ لیبارٹریاں سوات اور چترال پہنچادی گئی ۔

انہوںنے کہا کہ موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز سیلاب یا ہنگامی صورتحال میں صوبے میں کہیں بھی بھجوائی جاسکیں گی۔