مریم کی آمدپر پولیس سےجھگڑا،کیپٹن صفدر سمیت15افراد پر مقدمہ

August 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (نمائندہ جنگ ) اسلام پورہ پولیس نے احتساب عدالت میں مریم نواز کی آمد کے موقع پر پولیس سے ہاتھا پائی اور کارسرکار میں مداخلت پر کیپٹن (ر) صفدر سمیت پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بدھ کو مسلم لیگی رہنما مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کےلئے آئیں تو اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھا پائی کی اور کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھین کر اسے مارنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر جہانزیب اعوان اور چودہ نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات186،147،353 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔