داعش سربراہ البغدادی نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر کواپنا جانشین مقرر کر دیا

August 23, 2019

لندن (جنگ نیوز)برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہےکہ داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی نے اپنا جانشین عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کے ایک سابق فوجی افسرکو مقرر کیا ہے۔ آئندہ داعش کی قیادت صدام حسین کا ایک سابق فوجی افسر کرے گا۔