پیدل چلتے موبائل استعمال کرنے والوں کے لیے الگ لین

August 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانیہ میں راہ چلتے موبائل فون استعمال کرنیوالوں کیلئے ایک سڑک پر ایک دن کیلئے الگ لین بنادی گئی جسے موبائل فون لین کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سڑکو ں پر پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال سے ہونیوالے حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا حصہ ہے جسے صرف ایک روز کیلئے بنایا گیا تھا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال کو سیفٹی رسک قرار دیا ہے۔

مانچسٹر کے ہارڈ مین بلیوارڈ پر بنائی گئی لین 247فٹ لمبی تھی جس پر صرف پیدل چلنے کے دوران موبائل فون استعمال کرنیوالوں کو چلنے کی اجازت تھی۔