سوشل سیکورٹی حیدرآباد اسپتال کا کیشئر بدعنوانی کے جرم میں برطرف

August 24, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) نے سوشل سیکورٹی حیدرآباد اسپتال کے کیشیئر محمدعلی سومرو کو جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا، کیشیئر پر الزام تھا کہ اس نے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کٹوتی کی ساڑھے3لاکھ روپے سے زائد رقم اپنے ذاتی اکائونٹ میں منتقل کی تھی۔سیسی کے اعلامیے کے مطابق قبل ازیں ملزم محمد علی کو ذاتی حیثیت میں صفائی کا موقع دیا گیا، جس کے دوران اس نے نہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ یہ کام 2015ء سے کررہاہے۔